ٹیکس کا تحفہ پیپلزپارٹی کا دیا ہوا تھا حکومت گلگت بلتستان عوامی امنگوں کے مطابق ٹیکس کا نفاذ معطل کر کے سرخرو ہوئی مشیر اطلاعات گلگت بلتستان

گلگت(گوہرایوب سے)صوبائی مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے سامنے سرخرو ہوئی ہے پیپلز پارٹی کا لگایا ہوا ٹیکس (ن) لیگ کی حکومت نے ختم کردیا اس بات نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کی عوامی قیادت نے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مشتر اطلاعات نے مزید کہا کہ ٹیکس ایشو کے اوپر ٹیکس نافذ کرنے والی پیپلز پاٹی نے جو دوغلی اور منافقانہ سیاست بازی کی آج وہ بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور ان کی کابینہ نے گلگت بلتستان کے ان مسائل کی جنگ اسلام آباد کے ایوانوں میں لڑی اور کامیابی نے ان کے قدم چومے آج حکومت گلگت بلتستان ہی نہیں بلکہ عوام جیتی ہے حافظ حفیظ الرحمن نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے اسلام آباد کے ایوانوں میں صرف ٹیکس کا مسئلہ ہی حل نہیں کیا بلکہ گلگت بلتستان کا دیرینہ مطالبہ آئینی اصلاحات پر بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس کی خوشخبری آئندہ چند دنوں میں گلگت بلتستان کی عوا م سنے گی۔ انہوں نے کہاکہ جو ناکام عناصر بلخصوص پیپلز پارٹی کی ناکام قیادت یہ کہہ رہی تھی کہ حفیظ الرحمن گلگت سے غائب ہے آج حالات اور نتائج نے ثابت کردیا کہ وزیر اعلیٰ جی بی نے اپنے 15روزہ اسلام آباد میں قیام سے دن رات ایک کرکے جہاں ٹیکس کا اہم مسئلہ بخوبی احسن طریقے سے حل کیا وہاں آئینی اصلاحات کےلئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی اس کے علاوہ پنجاب حکومت سے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کےلئے ایک ارب روپے بھی حاصل کئے جبکہ40 ڈائیلاسسز مشینیں اور ایکسرے مشینیں بھی گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کےلئے حاصل کئے وزیر اعلیٰ نے اپنے اسلام آباد قیام میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا بھی مسئلہ حل کیا اور دیگر مسائل پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ آج گلگت بلتستان کی عوام کو ان عناصر اور پیپلز پارٹی کی سازشی قیادت کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے جو اپنے مذموم عزائم کےلئے عوام کو گمراہ کرتے رہے اور موجودہ حکومت کے تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کےخلاف سازشیں کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں جو وزیراعلیٰ جی بی کی حقیقی عوامی قیادت ان کی دانشمندی اور سیاسی بصیرت کا جائزہ لے جس میں وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے عوامی مفادات کی بھرپور تحفظ کیا جبکہ پیپلز پارٹی کی وفاقی اور صوبائی نام نہاد قیادت نے 2012ءمیں گلگت بلتستان کے عوام کے مفادات کا سودا کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کی حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی، قیام امن اور عوامی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گی اور سازشی عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی