آئینی حقوق دئے بغیر گلگت بلتستان میں ٹیکس کے نفاذ کو پاکستان پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے پیپلز پارٹی ملک کے تمام اکائیوں کو ایک نظر سے دیکھتی مرکزی ترجمان چوہدری منظور

اسلام آباد(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی حقوق کے بغیر گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کو مسترد کرتی ہے۔پیپلز پارٹی ملک کی تمام اکائوں کو ایک نظر سے دیکھتی ہے۔نواز لیگ گلگت بلتستان کے عوام کی آواز دبا رہی ہے اور جان بوجھ کر آئینی اصلاحات کمیٹی کو پس پشت ڈال دیا ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے لئے آئینی اور انتظامی اصلاحات کی ہیں۔مرکزی ترجمان نے جنرل(ر) پرویز مشرف اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف بینظیر بھٹو و آئین کا قاتل اور بھگوڑا ہے مشرف بتائے بینظیر کے علاوہ  سانحہ لیاقت باغ کے دیگر شہدا کے پوسٹ مارٹم کس کے حکم پر نہیں ہوئے,مشرف بتائے کہ سیکیورٹی کس کے حکم پر ہٹائی گئی بھگوڑا مشرف پہلے یہ بتائے کہ موقعہ واردات کس کے حکم پر دھویا گیا,بھگوڑا مشرف گیدڑوں کی طرح دبئی میں دبک کر کیوں بیٹھا ہے۔مشرف خود کو مرد سمجھتا ہے تو واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کرے۔ٹی وی کی سکرین پر بیٹھ کر بیان دینے سے قاتل بیگناہ ثابت نہیں ہو جاتا,محترمہ بینظیر ایک عورت ہوکر بھی خود کو کمانڈو کہنے والے سے زیادہ بہادر تھیں,بینظیر دھمکیوں اور بار بار  بم حملوں کے باوجود ملک میں رہیں۔کمانڈو کی کمر تو ایک عدالتی نوٹس پر ہی ٹوٹ گئی اور ملک چھوڑ کر بھاگ گیا,مشرف نے بینظیر بھٹو کو دھمکی آمیز فون کئے اور کارساز اور لیاقت باغ میں حملے کروائے,کل تک بینظیر کو وطن واپس آنے سے روکنے والا آج خود جلاوطن اور دربدر ہے,مشرف اور طالبان کا گٹھ جوڑ  پوری دنیا جانتی ہے, مشرف نے طالبان کو مضبوط کیا ان سے دنیا کو ڈرا کر اپنے اقتدار کو طول دیا۔مشرف بینظیر بھٹو قتل اور بغاوت کے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے وطن واپس آئے ورنہ وطن کی مٹی کو ترسے گا,پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ریڈ وارنٹ جاری اور گرفتار کر کے بھگوڑے آمر کو عدالت میں پیش کیا جائے,
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیان کے جواب میں انہوں نےکہا کہ بینظیر بھٹو نے موت کو گلے لگانے کیلئے این آر او کیا,نواز شریف نے زندگی کی بھیک مانگنے کیلئے آمر سے این آر او کیا,آمر سے ناک رگڑ کر معافی مانگنے والے آج ہمیں کس منہ سے طعنے دے رہے ہیں,این اور او نہ ہوتا محترمہ واپس نہ آتیں تو نواز شریف بھی جلاوطن ہی رہتے,بھڑکیں مارنے والا احسن اقبال تب کہاں تھا جب نواز شریف کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا,محترمہ نے اپنے لئے نہیں ملک قوم اور جمہوریت کی خاطر این آر او کیا تھا,بینظیر شہید نے این آر او کر کے ایک آمر کو وردی اتارنے پر مجبور کیا,جھوٹ نون لیگ کی خمیر میں شامل ہے,نواز شریف تو خانہ کعبہ میں بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے,نواز شریف خانہ کعبہ میں بیٹھ کر مشرف سے معاہدہ نہ کرنے کا جھوٹ بولتے رہے,یہ اس وقت بھی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول رہے تھے اور آج بھی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں,ْقوم کو یکجہتی کا درس دینے والے اپنے مفاد کیلئے قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کر دیتے ہیں,اب پھر سعودی عرب سے جہاز آیا اور شہباز شریف جھوٹ بولتا بولتا اس جہاز میں سوار ہوا,شہباز شریف نے عمرہ کرنے جانا تھا تو اپنے جہاز میں کیوں نہیں گیا,شریفوں کیلئے سعودی عرب سے ہمیشہ این آر او کے بعد ہی جہاز آتے ہیں,