صحافت کو در پیش مشکلات کی وجہ سے صوبائی حکومت نے الگ سے وزارت اطلاعات اور محکمہ اطلاعات کا بھی بنیاد ڈالا مشیر اطلاعات گلگت بلتستان

گلگت(گوہرایوب سے)گلگت بلتستان میں اخبارات اور صحافتی تنظیموں کو پروموٹ کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرینگے ماضی میں صحا فتی تنظیموں کو مشکلات کا سامنا تھا جس کے پیش نظر ہماری حکومت نے باقائدہ وزارت اطلاعات اور محکمہ اطلاعات کا بھی بنیاد ڈالا تاکہ صحافتی تنظیموں اور انڈسٹری کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری باضابطہ ایک یونیورسٹی ہے جہاں سے معاشرے کا ہر فرد مستفید ہوتا ہے اور تعمیری صحافت ایک بہترین مثالی اصلاحی معاشرہ کو جنم دیتی ہے اس کے علاوہ ترقیاتی سفر میں در پیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے اہم کردار ادا کرتی دنیا کا کوئی بھی نظام ہو، اس میں خرابی اور کمزوری آتی رہتی ہے۔ اس لئے ہر نظام کو بہترقابل عمل اور قابل رشک بنائے رکھنے کے لئے اس کی اصلاح کا نظام بھی قائم ہے۔ انسانی معاشرتی نظام جو انتہائی وسیع اور ہمہ گیر ہے اور مختلف اقسام کے خارجی اور داخلی عوامل کے اثرات قبول کرتا رہا ہے، اس میں مختلف قسم کی خرابیاں اور گمراہیاں آتی رہتی ہیں۔ ان کی اصلاح مذہبی، اخلاقی اور قانونی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ یہ کام مذہبی اور اخلاقی اقدار کے حامل معاشرے کے سلجھے اور سدھرے ہوئے افراد مثلاً علماء، سماجی اور قلم کار و صحافی اپنے اپنے دائرہ میں، اپنے اپنے طریقے سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات اور صحافتی تنظیموں کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسی پر نظر ثانی کر کے مزید بہتر بنا کر جلد ہی عملدرآمد کرائنگے جس سے نہ صحافت سے وابستہ افراد بلکہ پوری انڈسٹری مستفید ہوگی انہوں نے کہا کہ صحافتی صفوں میں بھی کالی بیڑیاں صحافت کا لبادہ اوڑھ کر ذاتی مفادات کے لئے سرگرم عمل ہوتے ہیں جو صحافت کے لئے قدغن ثابت ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا ہمارا فرض ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور معاشرے میں بسنے والے افراد کے لئے آئینہ ہوتا ہے جو ہمارے اچھے برے کی تمیز کرا تا ہے