عائشہ گلا لئی کا اپنی پارٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد(کرگل نیوز)رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اپنی جماعت بنانے کا اعلان کیا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی کا باقاعدہ اعلان 2018ءکے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ عمران خان نیازی لٹیروں، چوروں اور مسترد لوگوں کو پارٹی میں لارہے ہیں، نظریاتی و بانی ارکان ایک پلیٹ فارم پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔