صوبائی حکومت ٹیکس کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرے ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا ڈاکٹر عباس

استور(کرگل نیوز)انکم ٹیکس ایکٹ 2012 کے خلاف استور میں بھی کامیاب شٹرڈاون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے استور سپریم کونسل کے کنوینئر ڈاکٹر عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر غیر آئینی غیر قانونی ٹیکس مسلط کرنا یہاں کے مظلوم عوام کیساتھ دشمنی کے کے مترادف ہے اس خطے کے عوام کو پہچان اور آئینی حقوق دئے بغیر کسی بھی صورت ٹیکس لینے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مزید صبر کا امتحان نہ لیں مسلے کو طول دینے کے بجائے سجیدگی سے حل کرنے میں کردار ادا کرے ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا