صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیاں مخالفین کو برداشت نہیں ہو رہی ابراہیم ثنائی

Date.24/12/17
گلگت(کرگل نیوز) گلگت بلتستان کے صوابائی وزیر برائے تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ علاقے کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں ۔معاملات سلجھانے کی بجائے الجھن کی جانب لیجانے والے خطے کے ساتھ مخلص نہیں یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے مزید کہا ہے کہ مخالفین عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ان کو حکومت کی عوام دوست پالیسیاں ہضم نہیں ہورہی عوام سازشیں ناکام بنادیں گے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو کرپشن اور بدعنوانیوں کے دلدل سے نکال کر تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے مخالفین غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔علاقہ بدامنی اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا