صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع استور میں بھی ناکام ہوئی خالد پرویز قریشی

گلگت(کرگل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان سمیت ضلع استور میں بھی بری طرح ناکام ہوئی ان خیالات کا اظہار خالد پرویز قریشی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کہ صوبائی حکومت کے وزرا اپنے محلے اور رشتے داروں تک محدود ہوئے ہیں عوامی مینڈیٹ کا انھیں کوئی احترام نہیں ہمارے حلقے میں ہم نے نور علی محلہ شوگام سے رانا فرمان کو اپنا سب کچھ داو میں لگا کر سپورٹ کیا نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ جیتا کر مسلم لیگ ن کو تحفہ دیا تھا مگر افسوس کی بات ہے کہ رانا فرمان یہاں کے عوام کی خبر گیری تو دور شکریہ ادا کرنے بھی نہیں آئے موصوف کو یہاں کی عوامی مسائل سے آگاہی کے لئے ٹیلی فونیک رابط کیا مگر مصوف نے فون اٹھانے کی بھی زحمت نہیں کی اگر یہی حالات رہے تو پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کا بھی آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سے بھی برا حال ہوگا افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی حکومت کے 2 سال تو پورے ہوئے مگر صوبائی وزرا سمیت رانا فرمان کو ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور محلے دار اور رشتے داروں سے فرصت نہیں انہوں نے کہا کہ یکسر نظر انداز کرنے کا یہ سلسہ جاری رہا تو شوگام کے تمام معززین سے مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کرینگے