سید رضی الدین کے انتقال سے گلگت بلستستان عظیم لیڈر سے محروم ہوا سعدیہ دانش

گلگت(گو ہر ایوب سے) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما اور سابق چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رضی الدین رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نےکہا کہ رضی الدین کی وفات سے گلگت بلتستان ایک بہادر سیاستدان اور نہایت اچھے انسان سے محروم ہوا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام ان کی خدمات کو کبھی بھی بھلا نہیں پائیں گے۔مرحوم ایک اصول پسند سیاستدان تھے اور ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کرتے رہے۔مرحوم پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا نہایت قیمتی اثاثہ تھے۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انکی رحلت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔اس دوران تمام تر سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔