جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(کرگل نیوز)گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی نشست کھونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے اپنی جماعت کا عہدہ بھی چھوڑ کر سیاسی ورکر کے طور پر خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے جہانگیر ترین کی اہلیت کے خلاف گذشتہ برس سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ان پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ انھوں نے اپنے اثاثوں سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا اور وہ صادق اور امین نہیں ہیں۔