) نلتر کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے گلگت بلتستان پولیس

گلگت (پ ر) نلتر کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے واقعہ میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائی گی اور ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر امن عامہ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار DIG آپریشنز نے کیا۔انہوں نے کہا واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی DIG گلگت رینج وقاص احمد، SSP گلگت راجہ مرزہ حسن، SP سی ٹی ڈی ملزمان کی گرفتاری کے لئے نلتر پائین پہنچ گئے ہیں۔CTD کی چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ DIG آپریشنز نے مذید کہا کہ گلگت اور آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی کے لئے ARP اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری ایس ایس پی گلگت کو فراہم کر دی گئی ہے۔ واضع رہے کہ اج سہہ پہر نلتر پائین کے مقام پر مسافر گاڑی پر نامعلوم ملزم/ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں (6) چھ افراد جاں بحق اور (7) سات افراد زخمی ہوئے. زخمیوں کی سٹی ہسپتال گلگت میں طبعی امداد جاری ہے۔ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی ۔ گاڑی جب ہرچن پل ( نلتر پائین) پر پہنچی تو یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔
پبلک ریلیشنز آفیسر گلگت بلتستان پولیس۔۔۔