ااسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کی ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کے ہمراہ‏ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد : (پ. ر)
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کی ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کے ہمراہ‏ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. ‏اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امجد علی زیدی کو اسپیکر اور نذیر احمد کو ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور‏سی پیک میں گلگت بلتستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے. گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جنہیں بروئے کار لا کر گلگت بلتستان کی ترقی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے. ‏ماضی میں جی بی کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرکے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا. اسپیکر قومی اسمبلی نے جی بی میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے سی پیک کمیٹی کی تشکیل کی تجویز بھی پیش کی.اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نےاسپیکر اسد قیصر کی گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انکے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ الیکشن 2020 کے بعد قائم ہونی والی حکومت جی بی کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے گلگت بلتستان میں معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں اور گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے. اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کو مزید ترقی دیں گے اور پارلیمانی امور کی بہتری اورترقی کےلیے مئواثر اقدامات کرینگے. اسپیکر گلگت بلتستان نے اس عظم کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کو ایک مثالی اسمبلی بنائیں گے. اس موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعلیٰ سمیت تمام اراکین گلگت بلتستان اسمبلی سے ملکر گلگت بلتستان کی ترقی کےلیے کام کرنے کے عظم کا اظہار کیا ہے اور سی پیک منصوبوں کی نگرانی کےلیے کمیٹی قائم کرنے اور گلگت بلتستان کی ترقی کےلیے بہتر لائحہ عمل طے کرنے کےلیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت تمام اراکین گلگت بلتستان اسمبلی سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.