چین میں مقیم چار پاکستانی طلبہ کو کرونا واٸرس کی تشخیص زراٸع

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرظفر مرزانے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا میں یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ چین نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے بہت بہتر اقدامات کئے ہیں ۔اورپوری دنیا نے ان اقدامات کو سراہا ہے ۔ چین کے صوبے ووہان کو مکمل طور نقل وحمل کے لئےبند کردیا گیا ہے اور ان کی کوشش ہےکہ کوئی بھی چینی شہری ملک سے باہر نہ جائے ۔چینی حکومت بیرون ملک جانے والے ہر چینی شخص کی تشخیص کررہا ہے ۔ چین کے اقدامات نے پوری دنیا کو محفوظ کردیا ہے ۔ کرونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی ہیں ۔معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستانی طلبا چینی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں، چین میں 4پاکستانی طلبامیں کروناوائرس کی تصدیق پوچکی ہے،طلباکےخاندانوں کویقین دلاتےہیں کہ ہم ان کےذمہ دارہیں۔ اس سلسلے میں چین میں پاکستانی سفارتخانہ طلبا سے رابطے میں ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کرونا وائرس پر تکنیکی کورکمیٹی تشکیل دیدی،کور کمیٹی ارکان میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ عامر اکرام شامل ہیں،شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے ،پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ نوشین حامد،پاک فوج کے نمائندے اوردیگر ماہرین بھی کور کمیٹی میں شامل ہیں ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کور کمیٹی کا مقصدبدلتی صورتحال پر گہری نظررکھنا ہے ،کمیٹی ارکان کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔دوسری جانب وزارت قومی صحت نے پاکستان میں جاپانی سفیر سے رابطہ کیا ہے،حکومت کی جاپان سے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی درخواست پر جاپان نے پاکستان کو چار ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالرہے، کٹس دو فروی کو پاکستان پہنچیں گی.چین میں خطرناک کرونا وائرس نے مزید 26 افراد کی جان لے لی،کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی