گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا نوجوانوں کو عملی سیاست میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے عتیق پیزادہ

گلگت(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ گلگت بلتستان  کے صدارتی امیدوار عتیق پیزادہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا نوجوانوں کو عملی سیاست میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس سے گلگت بلتستان میں سیاسی مثبت پہلو اجاگر ہوسکے اور نوجوان اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرسکیں ۔ انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ کسی بھی قسم کا معاشرہ ہو وہاں نوجوان ہی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاریخ گواہ ہے جب بھی کوئی تبدیلی آئی ہے ہے انقلاب برپا ہوا ہے تو وہ نوجوانوں کے مرہون منت ہی ہوا ہے نوجوان نسل اپنی سیاسی مثبت کوششوں کو جاری رکھیں اور آنے والے انتخابات میں اپنے حلقوں سے نمائندوں کو اسمبلی پہنچانے کے لئے کام کریں تاکہ گلگت بلتستان میں بھی نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا ہوسکے جہاں نوجوان اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسوقت صرف پاکستان تحریک انصاف ہے جو نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو ہر شعبے میں ترجیح دے رہی ہے اسی طرح پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں یوتھ کو اپنا ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے اسی طرح یوتھ بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو مظبوط بنائیں ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہوکر کام کریں گلگت بلتستان میں کرپشن لاقانونیت کے خاتمے کے لئے کام کریں تاکہ اس سے ہماری آنے والی نسل کا فائدہ ہوسکے۔