اسلام آباد میں منعقدہ ‘کامیاب جوان پروگرام’ کی افتتاحی تقریب

اسلام (کرگل نیوز)اسلام آباد میں منعقدہ ‘کامیاب جوان پروگرام’ کی افتتاحی تقریب وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسد عمر، معاون خصوصی نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس پروگرام میں سب سے اہم چیز میرٹ ہے اور اسی پر ہی اس کی بنیاد رکھی گئی ہے کیونکہ دنیا میں وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جن میں میرٹ کا سسٹم بہتر ہوتا ہے۔