چھاتی کے سرطان آگاہی مہم میں سرینہ ہوٹل گلگت نے بھی پینک ریبن کمپین کاآغاز کیا

گلگت(کرگل نیوز)دنیا کے تمام ممالک میں ماہِ اکتوبر کو چھاتی کے سرطان یا بریسٹ کینسر کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں میں اس موذی بیماری کی علامات، آثار اور ممکنہ علاج کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جاسکے اس حوالے سے سرینہ ہوٹل گلگت نے بھی اس کمپین کو جاری رکھنے میں کردار ادا کیا اور پینک ریبن مہم کا آغاز کیا اس دن کی مناسبت سے یہاں پر ماہرین ڈاکٹرز کو بھی مدعو کیا جاتا ہے تاکہ آگاہی بہتر ہوسکے ان خیالات کااظہارمنیجر کیمنوکیشن اینڈ میڈیا محترمہ افشاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال بریسٹ کینسر کے تقریباً 13 لاکھ 80 ہزار نئے کیسز سامنے آتے ہیں جبکہ ہر سال اس مرض میں مبتلا تقریباً 4 لاکھ 58 ہزار خواتین کی موت واقع ہوجاتی ہےپاکستان میں بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے جن میں سے ایک بڑا حصہ نوجوان خواتین پر مشتمل ہے۔ ہر سال پاکستان میں بریسٹ کینسر میں مبتلا تقریباً 95 ہزار نئے مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے جن میں سے زیادہ تر جان کی بازی ہار بیٹھتی ہیں۔بروقت علاج کے ذریعے بریسٹ کینسر سے ہونے والی اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے اسی لیے اس مرض کو اس کے ابتدائی مراحل میں ہی پکڑنے پر زیادہ سے زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ تاہم مریضوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور تشخیص اور علاج کے تکلیف دہ مرحلے کے دوران ان کو مدد فراہم کرنے کے لیے دیگر اقدامات بھی درکار ہیں۔یہ آسان اقدامات ان کم آمدن والے ممالک میں نمایاں نتائج دے سکتے ہیں جہاں سماجی معاونت نہایت کم ہے اور غربا کینسر کے مہنگے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے