میں نے کسی جماعت کو جوائن کیا ہے اور نہ ہی کسی جماعت سے ڈیل کیا ہے. میں اپنی جماعت کے ساتھ ہی ہوں کیپٹن ر شفیع

گلگت(پ-ر) گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع نے کہا ہے نہ میں نے کسی جماعت کو جوائن کیا ہے اور نہ ہی کسی جماعت سے ڈیل کیا ہے. میں اپنی جماعت کے ساتھ ہی ہوں اور میرے پیچھے حلقے کے 5 ہزار لوگ کهڑے ہیں.میں نے گزشتہ 15 سالوں سے حلقے کے عوام کو وقت دیا ہے.میرے خلاف میرے ووٹروں کو اکسانے والے کان کھول کر سن لیں میں اپنے عوام کے فیصلے کے مطابق باقائدہ الیکشن لڑ رہا ہوں. جس طرح دوسرے ممبروں کو الیکشن لڑنے کا حق ہے اسی طرح مجھے بھی الیکشن لڑنے کا پورا پورا حق ہے. میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل لے کر اور گلگت بلتستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے کرپشن کے خلاف سدائے حق بلند کرتا ہوں اور وقتا فوقتا وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کرتا رہتا ہوں. میری ملاقاتوں کو غلط رنگ دے کر چند سیاسی لوگ میری سیاست کو متاثر کرنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی جماعت کے ساتھ کهڑا ہوں. تحریک انصاف کے ساتھ ڈیل کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں. اگر کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی ضرورت پڑی بھی تو میرے حلقے کے عوام میرے ووٹر فیصلہ کرینگے. انہوں نے اپنے ووٹروں کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ میں آپ کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتا ہوں. میرے بارے افواہیں پھیلانے والوں کی باتوں میں کان نہ دهریں. جب تک آپ میرے پیچھے کهڑے ہیں مجھے کسی پارٹی میں شمولیت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں. مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا آپ کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا. انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کہ میرے خلاف میرے ووٹروں کے پاس شکایتیں کرنے والے اپنے کان کھول کر سن لیں میں اپنی جماعت کے ساتھ ہوں کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کیا ہے.جس جماعت کے ساتھ الیکشن لڑ کر آج اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں اسی جماعت کے ساتھ ہوں. ان دنوں ایک تربیتی ورکشاپ کے غرض سے اسلام آباد میں اور چہلم امام حسین کے فورا بعد اپنے پورے حلقے کا دورہ کرونگا اور باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز بھی کرونگا.