حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان کے بعد پٹرول کی قیمت 117 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 113 روپے 34 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 132 روپے 47 پیسے سے کم ہو کر 124 روپے 80 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 103 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 99 روپے