ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیاب تنظیم سازی مکمل کرانے پر ہم اپنے قاٸد وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں نصیر الدین

گلگت(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی پاکستان سطح پر کامیاب تنظیم سازی کرنے پر چیف آرگناٸیزر سیف اللہ نیازی خصوصا چٸیرمین و وزیر اعظم پاکستان عمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انصاف یوتھ ونگ کے سینٸر رہنما نصیرالدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں جمود کا شکار تھی جو کہ ہمارے قاٸد کے احکامات پر منعظم اور خوبصورت انداز میں مکمل ہوٸی جس کے لیۓ ہم اپنے لیڈر شپ کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوباٸی کابینہ بلخصوص صدر جسٹس (ر) جعفر شاہ جنرل سیکٹریری فتح اللہ سنٸیر ناٸب صدر شاہ ناصر اور دیگر عہدہ داروں اور مرکزی ڈپٹی جنرل سکیٹریری حشمت اللہ خان کو بھی مبارک باد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں اب صوباٸی کابینہ گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی میں کردار ادا کریگی۔