محکمہ برقیات جگلوٹ سئی کے غیر ذمہ دار عملے کی غفلت سے گھر جل کر خاک سر

گلگت(پ ر)جنگلوٹ سئی میں آئے روز بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث حادثات پیش آتے ہیں اعلی حکام نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار رانا ذاکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی محکمہ برقیات کے عملے کو بروقت اطلاع کے باوجود بجلی سپلائی منقطع نہیں کیا گیا جس کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی گھر میں موجود افراد بال بال بچ گئے دوران حادثہ اسسٹینٹ کمشنر آفس میں بھی اطلاع دیا مگر آگ بجانے کے لئے کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی جو کہ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا گیا بصورت دیگر میرے گھر کے بلمقابل PSO آئل ڈپو ہے خدانخواستہ بڑے حادثے کے بھی امکانات تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات جگلوٹ میں نان پروفیشنل لوگ براجمان ہیں جس کے باعث آئے روز شارٹ سرکٹ کے حادثات کا سامنا ہوتا ہے اور غریب عوام کو دیکھا دیکھی اپنی گھر اور جائیداد سے ہاتھ دوہنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ سیکٹری برقیات اور چیف سکیٹریری سے اپیل ہے کہ واقع کی از خود نوٹس لیں اور غیر ذمہ دار عملے کے خلاف ایکشن لیں