گلگت بلتستان کے طلبہ پرظلم تشدد ہرگز برداشت نہیں کرینگے مظفر آباد میں مقیم طلبہ

مظفر آباد (پ ر)گزشتہ رات مظفر آباد میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کیا گیا ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے نمائیندہ وفد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کےطلبہ پرظلم تشدد ہرگز برداشت نہیں کرینگے مظفر آباد کے مقامی کچھ شر پسند افراد جو کہ اسلحے خنجروں اور چاقووں سے لیس تھے رات گئے طلبہ پر حملہ آور ہوئے جس سے دو طالب 24 گھنٹے سے آئی سی یو میں ہیں تا حال حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےاور دو کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے مظفر آباد سٹی تھانے کی پولیس تا حال پورے گینگ کے کسی بھی فرد واحد کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی حکومت وقت سے اپیل ہے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان درندوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ہم وزیر اعظم پاکستان, چیف جسٹس آف پاکستان, وزیر اعظم کشمیر اور چیف منسڑ گلگت بلتستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ واقعہ کا از خود نوٹس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے