تعمیرات عامہ واٹر اینڈ پاور کو حکم کہ تمام بقیہ جات کی فوری تصدیق کر کے ٹھیکدار برادری کو ادائیگی کی جائے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان

گلگت(پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے ایک اعلی اجلاس کی صدارت کرتے ھوئے محکمہ تعمیرات عامہ اور واٹر اینڈ پاور محکمے کو حکم دیا ھے کہ تمام بقیہ جات کی فوری تصدیق کر کے ٹھیکدار برادری کو ادائیگی کی جائے اورتمام بقیہ جات کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے بعد ادائیگی کو یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر سیکرٹری ورکس بلال احمد میمن،سیکریٹری سروسز اختر حسین رضوی و دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بقیہ جات کی ادائیگی متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی جانچ پڑتال اور باقائدہ تصدیق کے بعد کی جائیگی۔ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو باقاعدہ اس بات کی تربیت دی جائیگی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار کی اچھی طرح جانچ پڑتال کر سکیں۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراھی میں تشکیل پائی جانے والی ضلعی کمیٹیاں اس بات کی ذمہ دار ھوگی کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں موقعہ پہ جا کے تصدیق کریں کہ آیا واقعی موقع پہ کام ھوا ہےکہ نہیں۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ھوا کہ مالیاتی بقیہ جات پیدا کرنے والے آفیسر کے خلاف ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے ایک مربوط پالیسی بنانے پہ بھی اتفاق ھوا جو کہ محکمہ تعمیرات کے قوانین کا حصہ بنے گا۔