قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے چیف سکیٹریری گلگت بلتستان

گلگت(گوہر ایوب سے )گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری رکھے گے قدرتی وسائل پر کام کرنے کی بڑے پیمانے پر گنجائش ہے آئیندہ مستقبل میں قدرتی وسائل پر بھی کام کرینگے ان خیالات کا اظہار چیف سکیٹریری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سیاحت کی پرموشن میں بھی کام کرینگے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرینگے انہوں نے مذید کہا ہے کہ آڈر 2018 کو سمجھتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو دشواری ہورہی بہت جلد عوام اس آڈر 2018سے مستفید ہونگے اور گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح بنیادی حقوق دئے جارہے ہیں جس کے تحت قومی مالیاتی کمیشن میں گلگت بلتستان کو نمائندگی بھی مل رہی ہے اس کے علاوہ آذاد کشمیر کو پہلے جو حقوق حاصل نہیں تھے وہ بھی اب گلگت بلتستان کو حاصل ہونگے اس کے علاوہ چیف سکیٹریری گلگت بلتستان نے ایک سوال کے جواب میں جوڈیشل ریفارمز کے حوالے سے کہا کہ گلگت بلتستان کے چیف کورٹ کو ہائی کورٹ کا درجہ دیا جائے گا اور ججز کی تعداد 5 سے بڑھا کر 7 کر دی جائے گی اور ججز کی تعیناتی صدر پاکستان ہی کرینگے انہوں نے کہا کہ آڈر 2018 کے تحت گلگت بلتستان اسمبلی بااختیار ہوگی مینرلز ایگری کلچر ایجوکیشن کے علاوہ بھی بعض سبجیکٹ وفاق کے پاس تھے اب وہ اختیارات بھی گلگت بلتستان اسمبلی میں منتقل ہونگے اس کے علاوہ چیف سکیٹریری گلگت بلتستان نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں بطور سکیٹریری صحت بھی خدمات انجام دیتا رہا ہوں صحت کے حوالے سے کافی تجربہ بھی ہے تجربے کی بنیاد پر گلگت بلتستان میں بھی محکمہ صحت میں بہتری لائنگے اور پورے گلگت بلتستان کوقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے پاور سیکٹر میں بھی کام میں تیزی لائنگے اور مستقبل میں گلگت بلتستان کو نیشنل گریڈ سے منسلک کرینگے اس کے علاوہ نلتر ایکسپریس وے اور دیگر میگا پراجیکٹس کو بھی بروقت تکمیل کرینگے