گلگت بلتستان کے کاروباری حضرات کو آسان شرائط پر چائنہ کا ویزاں جاری کرایا جائے گا ناصر راکی

گلگت(گوہر ایوب سے)گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر راکی کے صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں گزشتہ تین ماہ کے دوران چائنہ باڈر ٹریڈ کو در پیش مشکلات اور مسائل کے حوالے سے اعلی حکام تک رسائی اور آگاہ کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی.خصوصا جمہوریہ چین کے طرف سے گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گزارش پر چیمبر کے ممبران کو ویزاں جاری کرنے کا واعدہ کیا اور جمہوریہ چین کے پاکستان میں موجود سفیر نے صدر ناصر راکی کو یقین دلایا ہے کہ آئیندہ گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذمہ داری پر قانونی کاروباری حضرات کو ویزاں جاری کیا جائے گا اس حوالے سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کے صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کاروباری حضرات جو کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مستقل ممبران ہیں ان کا گھر کے دہلیز میں ویزاں پراسس ہوگا نہ کہ ا سلام آباد کے چکر لگانے ہونگے.انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کاروباری حضرات کو آسان شرائط پر ویزاں جاری کیا جائے گا جس میں گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ممبر شپ کارڈ اور چیمبر کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ اور کاروباری حضرات کے دیگر قوائف پر ان کو آسان شرائط پر اور کم خرچے پر ویزاں جاری کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فعال اور مضبوط ہے ٹریڈ کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے.اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ گلگت چائنہ یادگار میں تدفین چائینیز کے ورثاء تک رسائی کی اور جمہوریہ چین کے اعلی حکام سے ملاقات کر کے باقائدہ داعوت دے کر ان ورثاء کو ان کے پیاروں کے مزاروں پر حاضری یقینی کرایا اور ان کے پیاروں کے مزاروں پر حاضری کراکے ان کے مذہبی رسومات کو ادا کرایا جو کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بہت بڑی کامیابی ہے جو کہ صوبائی حکومت اور جمہوریہ چین کی حکومت نے بھی سراہا چالیس سال گزرنے کے بعد اب کی بار 4 اپریل کو چیمبر آف کامرس کے کوششوں سے ورثاء کو اپنے لخت جگر اور پیاروں کی مزاروں پر حاضری یقینی ہوئی جو کہ تاریخی اقدام ہے.