بونجی RCC بریج تاحال التواء کا شکار عوام مایوس اور صوبائی حکومت سے نالاں

گلگت(کرگل نیوز)بونجیREC بریج تاحال التواء کا شکار عوام مایوس دیکھائی دے رہے ہیں.عمائدین بونجی کا کہنا ہے کہ التواء کاشکار بریج بونجی کےعوام کے درد سر بن گئی ہے صوبائی حکومت کو بار بار اپیل کرنے کے باوجود بھی متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا نہ ہی عوامی مسائل کی شنوائی ہورہی اگر اب کی بار بھی بونجی کو نظر انداز کیا گیا تو عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے یہاں کے عوام کی خاموشی اور صبر کا مذید امتحان نہ لیا جائے بلکہ اس پراجیکٹ کی فوری تکمیل کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے.اس کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر رام گھاٹ بریج کو بھی یقینی بنا کر استور ویلی روڈ سے بونجی کو لنک کیا جائے تاکہ عوام کو ضلع کے لئے رسائی اور سفر میں بھی آسانی ہو گلگت بلتستان آفت ذدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے سیلاب اور تغیانی کے پیش نظر رام گھاٹ بریج بڑی اہمیت کی حامل ہے مستقبل قریب میں گلشئرز کے پگھلنے کی وجہ سے سیلاب کے خطرات ہیں اور استور ویلی روڈ کو لنک کرنے کا واحد بریج تھلیچی بریج ہے جو کہ سیلاب کے ذد میں ہے صوبائی حکومت بروقت اقدامات اٹھائے چونکہ استور ویلی روڈ کو دفاعی لحاظ سے بڑی اہمیت حاصل ہے لہذا حکومت بونجی بریج بشمول رام گھاٹ بریج کی بروقت تکمیل کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائے.