گلگت بلتستان میں ٹیکس پیپلز پارٹی کے دور میں لگا تھا ہم نے ٹیکس پر سیاست نہیں کی ہم نے ہمیشہ عوامی مفاد میں بات کی عوامی سیاست کی وزیر اعلی

اسلام آباد (کرگل نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات تو عوام جانتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس پیپلز پارٹی کے دور میں نافذ ہوا,2012میں گلگت بلتستان کونسل کے ممبران کی رضامندی سے ٹیکس کا نفاز ہوا اس وقت ہم نے اپوزیشن میں رہ کر اس ایشیو پر سیاست نہیں کی ،ہم بھی سیاست کر سکتے تھے ،ہم بھی ہڑتالیں کر سکتے تھے ،لیکن ہم اپنے مفادات کی سیاست نہیں عوام کی سیاست کرتے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان میں دو تہائی اکثریت عوام نے بخشی اس اعتماد کا تقاضہ یہ تھا کہ ہم گلگت بلتستان کو خود انحصاری اور خود کفالت کی طرف گامزن کرتے ،مانگ تانگ کے ہم نے ستر برس گزار دئے کب تک ایسے چلے گا ،کسی نہ کسی کو تو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر قوم کے مستقبل کیلئے تلخ فیصلے کرنے تھے سو ہم نے گلگت بلتستان کو خود انحصاری کی طرف گامزن کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بنے ٹیکس ایکٹ کی مخالف نہیں کی ،جس وقت ٹیکس ایکٹ بنا نافذ ہوا کسی نے احتجاج نہیں کیا اب سب کو یاد آگیا ،خیر ہمیں خبر ہے کہ چند لوگوں نے اس ایشو کو سیاست کی نذر کر دیا ہے ،حالانکہ اس بات سے وہ لوگ بھی آگاہ ہیں جو اس ایشیو پر سیاست کر رہے ہیں کہ کسی غریب پر کوئی ٹیکس نہیں لگا ہے ،ٹیکس کا اطلاق صرف ان لوگوں پر ہوتا ہے جن کی آمدن لاکھوں میں ہے ،بڑے سرکاری ملازمین ،حکومتی ارکان ،بنکوں کے منافع پر،ٹھکیدار برادری پر موبایل کمپنیوں پر اورگلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کیلئے آنے والی کمپنیوں پر ،پوری دنیا میں کرپشن کو روکنے اور ناجائز اثاثوں کی چھان بین کا ایک ہی پیمانہ ہے وہ ہے ٹیکس کا نظام ،اسی لئے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہماری اسمبلی ہے جس کے تمام ممبران کے اثاثوں کے گوشوارے جمع ہو چکے ہیں اسی طرح بڑے سرکاری آفیسران کے لئے بھی یہ نظام ہے ،اگر ٹیکس کا نظام ہم ترتیب نہیں دیتے ہیں تو ہمارے پاس وہ کون سا پیمانہ ہے کہ جس سے ہم معلوم کر سکیں کہ کس نے کتنے ناجائز اثاثے بنائے ہیں ،اسی طرح آج ہر کو ئی سوال کر رہا ہے کہ سی پیک میں ہمیں کیا حصہ ملے گا تو اس حوالے سے عرض ہے کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے سی پیک میں بہت سے منصوبے منظور کرائے ہیں لیکن یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سی پیک ایک بزنس پلان ہے اس سے وہی فائدہ اٹھا سکتا ہے جو اپنے آپ کو اس کے اصولوں کا پابند بنا سکے ،سی پیک میں گلگت بلتستان میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گی اگر ٹیکس کا نظام موجود نہ ہو تو ہم کیا ان سے بھتہ حاصل کریں ،ایسا نہیں ہوتا ہے ٹیکس کے نظام سے ہی ہم قومی خزانے میں اضافہ کر سکتے ہیں ،اسی طرح گلگت بلتستان میں لاکھوں سیاح ہر سال آتے ہیں ان سیاحوں کی آمد سے گلگت بلتستان کے قومی خزانے میں ایک روپیہ جمع نہیں ہوتا ہے ،کیا یہ سلسلہ یو نہی چلتا رہنا چاہئے ،گلگت بلتستان میں سینکڑوں بنک ہیں جن کے منافعے پر کوئی ٹیکس نہیں آتا ہے اور کماتے ہیں جاتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ان بنکوں میں نہ تو کوئی قرضہ سکیم ہے اور نہ ایک روپیہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح بہبود پر خرچ کرتے ہیں ۔مستقبل میں گلگت بلتستان میں میگا منصوبوں سے تقریبا پندرہ ہزار بجلی کی پیداوار ممکن ہے اسی طرح گلگت بلتستان میں میگا منصوبے بننے جا رہے ہیں جو ٹینڈر کے مراحل میں ہیں ان منصوبوں کی مالیت اتنی زیادہ ہے کہ گلگت بلتستان کے ٹھکیدار کمپنیاں ٹینڈر نہیں بھر سکتی ہیں اس کیلئے باہر سے کمپنیاں آئیں گی ٹیکس کا نظام نہیں ہوگا تو یہ کمپنیاں منافع کما کر رفو چکر ہوں گی گلگت بلتستان کے قومی خزانے کو کیا فائدہ ،جہاں تک ود ہولڈنگ ٹیکس کی بات ہے تو ہماری حکومت نے اس پر انجمن تاجران کے مطالبہ پر اسے ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں ایکشن کمیٹی اور تاجروں کے مطالبات پر غور کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنی اس کمیٹی میں اپوزیشن کے ممبران بھی تھے انہوں نے قرارداد پر رضامندی ظاہر کر کے دستخط بھی کئے ۔یہ وہ تمام باتیں ہیں جن کو ہم نے مد نظر رکھتے ہوئے اپنے سیاسی مفادکیلئے نہیں قوم کے روشن مستقبل کیلئے فیصلے کرنے ہوں گے ،ہمیں خبر ہے کہ اس ایشیو پر اتنی سیاست کی گئی ہے کہ اس کے نقصانات ہمیں اٹھانے پڑیں گے لیکن ہمیں اپنے نقصان کی نہیں قوم کے مستقبل کی فکر ہے ، اس لئے ہم نے گلگت بلتستان میں حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والے حالات کو دیکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے امن کو محفوظ بنانے کیلئے ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور ہم معاہدے پر عمل بھی کریں گے ۔معاہدے کے تحت انکم ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ٹیکس بنک ٹرانزیکشنز ،سمیت دیگر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم البتہ جی بی کونسل کو متبادل قانون سازی کی ضرورت پیش آنے کی صورت میں جی بی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گااس کے علاوہ ٹیکس جو بلا واسطہ وفاق کو گلگت بلتستان سے موصول ہو رہے ہیں ان کی تقسیم کار کا فارمولہ آزاد کشمیر طرز پر گلگت بلتستان حکومت سے طے کیا جائے گا۔۔ہماری حکومت پہلے سے اسی ٹریک پر چل رہی تھی کہ گلگت بلتستان سے موصول شدہ ٹیکس کا اسی فیصد حصہ گلگت بلتستان کو واپس ملے ،آزاد کشمیر میں بھی یہی فامولا ہے ۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اتفاق رائے سے ایسا فارمولا مرتب کریں گے کہ جس کے تحت گلگت بلتستان کے کسی غریب فرد پر کوئی اثر نہ پڑے اور ٹیکس کا ایسا نظام مرتب ہو کہ گلگت بلتستان میں ہونے والی سرمایہ کاری ،بنک سیکٹر ،میگا منصوبے ،موبائل کمپنیاں ،سیاح اور دیگر مالتاتی شعبے و بڑی آمدن والے لوگ ٹیکس نظام میں آئیں اس میں بھی اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ باقی لوگوں اور کمپنیوں کی نسبت گلگت بلتستان کے رہائشی افراد کو ٹیکس میں پچاس فیصد چھوٹ ہو ۔ہمیں اپنی قوم کیلئے ریفارمز کا عمل شروع کرنا ہوگا ،اپنے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے تو ہر فورم پر برابری کی سطح پر بات کر سکتے ہیں ،ایک بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ ٹیکس کو ایشیو بنا کر گلگت بلتستان میں ایسے حالات پیدا کئے گئے کہ جس سے یہ لگ رہا تھا کہ خدا نخواستہ گلگت بلتستان کے عوام سے ٹیکس کی مد میں بہت بڑی رقم لی گئی ہے اس حوالے سے ٹیکس کی مد میں جو رقم جمع ہوئی اس کی تفصیل درج زیل ہے سال 2016.17میں ٹیکس کی ٹوٹل رقم جو جمع ہوئی وہ ایک ارب پچھتر کروڑروپے ہے اس رقم کو اگر جزیات میں دیکھیں تو بنک سے کیش نکالنے پر ٹیکس کی رقم اے 115 ملین ،بنکنگ ٹرانزیکشن کی مد میں 47598اور تنخواہوں کی مد میں اے سو بہتر ملین ریٹرن فائل ایڈوانس انکم ٹیکس 165 ملین ،فائنل ٹیکس ریٹرن339ملین ،ٹھکیداروں سے622ملین ٹوٹل سیکٹر ۶۱۱ ملین کی رقم جمع ہوئی ہے یہ ہے وہ رقم جس کیلئے گلگت بلتستان کی عوام کو چند لوگوں نے اپنی سیاست کیلئے عوام کو گمراہ کیا جبکہ اس کے مقابلے میں وفاق گلگت بلتستان کو کیا دے رہا ہے اس کا بھی موازنہ پیش خدمت ہے ترقیاتی فنڈ 19 ارب غیر ترقیاتی فنڈ 29ارب پی ایس ڈی پی کے تحت 102ارب کے گندم کی سبسڈی کی مد میں 8ارب جبکہ اس وقت گلگت بلتستان میں وفاق کی طرف سے نلتر پاور پراجیکٹ 2.45ارب سکردو روڈ 33ارب اور گلگت چٹرال ایکسپریس وے کیلئے 22ارب اس کے علاوہ بہت سے منصوبے ہیں جس میں وفاق مدد کر رہا ہے ،اس تمام موازنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ گلگت بلتستان سے جمع ہونے والے رقم کا موازنہ اگر وفاق سے ملنے والی رقم سے کیا جائے تو آسمان زمین کا فرق ہے لیکن کچھ لوگ اپنی سیاست کیلئے عوام کو گمرایہ کر رہے ہیںَ ہم قوم کے مفاد میں جو ہوگا وہی فیصلہ کریں گے ،میں ان لوگوں کو بھی کہنا چاہتا ہوں جو ٹیکس کے نام پر سیاست کر رہے ہیں آئیں ملکر قوم کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے فیصلے کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی کہ ایکشن کمیٹی والے آئینی حقوق کی بات کرتے لیکن انہوں نے نہیں کی وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارا میڈیا بھارت کے پروپگنڈے کا جواب دے کہ بھارت اس ایشو کی آڑ میں گلگت بلتستان کے حوالے سے جھوٹا پروپگنڈہ کر رہا ہے ،بھارت نے ہمہشہ سے کوشش کی کہ گلگت بلتستان میں کوئی چھوٹا سا بھی واقعہ ہو اسے بنیاد بنا کر پاکستان اور گلگت بلتستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کرتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کونسل کے زرئعے سے اسی فیصد ٹیکس فراہم کر رہی ہے اسی فارمولے کے تحت نئے سرے سے ایسا نظام وضع کریں گے کہ جس کے تحت ٹیکس کی اسی فہصد رقم گلگت بلتستان کو ملے ،گلگت بلتستان سے ڈائریکٹ ٹیکس تو ستر برسوں سے لئے جا رہے ہیں لیکن یہ رقم گلگت بلتستان کو واپس نہیں ملتی اس لئے ایسا نظام وضع ہوگا کہ ٹیکس کی رقم گلگت بلتستان کو ملے اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو ٹیکس میں رعایت ہو ،گلگت بلتستان میں سی پیک اور بڑے بڑے میگا منصوبے جاری ہیں اس حوالے سے اگر ٹیکس کا نظام ہو تو ہم فائدہ لے سکتے ہیں ،وزیر اعلی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں موجودہ حالات سے ایک تو بھارت پروپگنڈہ کر رہا تھا اور دوسری طرف اندرونی حالات خراب ہونے کا خدشہ تھا اس لئے ہم نے مناسب جانا کہ ایسے حالات میں اعتدال کا راستہ اختیار کریں سو ہم نے ایکشن کمیٹی سے معاہدہ قومی مفاد میں کیا.