گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم شہریوں کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج

اسلام آباد(کرگل نیوز)گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکس مسلط کرنے پر پنڈی اسلام آباد میں مقیم افراد کا احتجاج تحریک انصاف کی رہنما سابق ممبر اسمبلی آمنہ انصاری قیادت کر رہی ہیں احتجاج میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان سمیت طلباء بھی شامل ہیں
مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں
جسمیں حقوق دو ٹیکس لو کے نعرے درج ہیں
گلگت بلتستان میں ٹیکسز کا نفاذ غیر قانونی ہے
ستر سال سے آئینی حقوق سے محروم ہیں، اس وقت گلگت بلتستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا ساتواں دن ہے.پورے علاقہ مکمل جام ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں عائد تمام ٹیکسز ختم کیا جائے، گلگت بلتستان کی محب وطن عوام کی احساس محرومی ختم کی جائے،
گلگت بلتستان کو سی پیک میں بھر پور حصہ دیا جائے، گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح این ایف سی ایوارڈ کا حصہ بنایا جائے.