صوبائی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مزاکرات کامیاب سفارشات کو وفاق سے منظور کرایا جائے گا

گلگت(کرگل نیوز)عوامی ایکشن کمیٹی کے ٹیکس سے مُتعلقہ مطالبات پر اتفاق رائے۔ مسودہ کو قانونی شکل دینے کے لئے حکومتی و عوامی ایکشن کمیٹی کا وفد کل اسلام آباد روانہ ہو جائے گا اور مختلف وزارتوں سے جلد از جلد قانون سازی کے عمل کو مُکمل کروا کر واپس آئے گا۔
قانون سازی کے تمام عرصہ میں گلگت بلتستان میں کسی قسم کا احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنا نہیں دیا جائے گا۔