وزیر اعظم کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(کرگل نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں معاشی، اقتصادی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں پر غورکیا گیا، وزیراعظم آج کراچی میں پورٹ قاسم پرآئل پائپ لائن منصوبے کاسنگ بنیاد رکھیں گے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق حکام نے بریفنگ دی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خام مال پرعائد ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پرغور کیا گیا، کپاس کی امپورٹ پرٹیکس چھوٹ کی سمری پربھی تفصیلی غور کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کپاس کی درآمد پر اس وقت مجموعی طور پر 9 فیصد ٹیکسز عائد ہیں۔ اجلاس میں آٹو اسپیئرپارٹس اور ٹائر پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی، حکومت نے اکتوبر میں 731 اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی تھی۔