ٹیکس کے خلاف ہڑتال میں انجمن تاجران کی بھرپور حمایت کرینگے چیمبر آف کامرس

گلگت(کرگل نیوز)انکم ٹیکس اور دیگر تمام ٹیکس کے خلاف ہڑتال میں انجمن تاجران کی حمایت کرینگے چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر راکی کی صدارت میں اجلاس ہوا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جب تک پارلیمنٹ اور سینینٹ میں گلگت بلتستان کو نمائندگی نہیں دی جاتی یہاں کے عوام کی خون پسینے کی کمائی میں ٹیکس لاگو کرنا مظلوم عوام کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر راکی نے میڈیا سے گفت و شنید کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقے کو پارلیمینٹ میں نمائندگی دیئے بغیر غیر قانونی طور پر ٹیکس لاگو کرنا مظلوم عوام اور انجمن تاجران کی معاشی قتل کے مترادف ہے لہذا صوبائی اور وفاقی حکومت اس مسلے پر نظر ثانی کرے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لے.