ٹیکس کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے والے گلگت بلتستان سے مخلص نہیں شمس میر

گلگت(کرگل نیوز)ٹیکس کے نام سے عوام کو گمراہ کیا جارہا اور گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی سازش ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کے حوالے سے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں پچھلے 2 سالوں میں عوام سےکئےگئے واعدے پورے کئے گئےہیں جن میں سے میگا پراجیکٹس جن پر کام شروع ہوچکاہے سکردو روڑ استور ویلی روڑ گلگت تا چترال ایکسپریس روڑ کائیڈیالوجی ہسپتال اور کینسر ہسپتال جیسے بڑے پراجیکٹس پر بڑی تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے سفارشات پر ٹیکس کے ایشوز پر کمیٹی بنائی گئی اور اس کمیٹی میں عوامی ایکشن کمیٹی سے بھی ممبر رکھے مگر افسوس کی بات ہے کہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وہ نہیں آئے اور اب 27 دسمبر کو اجلاس کا دوسرا سیشن ہورہا وہاں شرکت کرے اور اپنے سفارشات پیش کرے نہ کہ مظلوم عوام اور انجمن تاجران کو اکسایا جائے انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج ہر شہری کا حق ہے حکومت کا فرض ہے کہ ہم ان کی عوام کی پروٹیکشن کے لئے اقدامات کرے وہ ہم کرہے ہیں ہم انظامیہ اور سیکورٹی فورسس کو بھی الرٹ کیا ہے باوجود اس کے کہ حکومت کے خلاف عوام کو گمراہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے تمام لوکل ٹیکس کی مد میں کٹوتیوں کا خاتمہ کیا ہے باقی انکم ٹیکس ایکٹ 2012کے حوالے سے آئندہ جو بھی فیصلے ہونگے پہلے گلگت بلتستان کے عوام اور پھر انجمن تاجران کے حق میں کرینگے