الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جہانگیر ترین کی قومی اسمبلی رکنیت ختم کردی نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(کرگل نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے حلقہ 154لودھراں سے 2015 میں لودھراں سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے